گورنمنٹ اسکولز میں اساتذہ کیلیے انٹرنیٹ ڈیوائسز لگانے کی ہدایت

کراچی: سندھ بھر کے اسکولوں میں اساتذہ کی حاضری یقینی بنانے کیلئے انٹرنیٹ ڈیوائس لگوانے کے خط ارسال کردیے گئے ہیں۔

سیکرٹری تعلیم نے سندھ بھر کے گورنمنٹ اسکولز میں انٹرنیٹ ڈیوائس لگوانے کا حکمنامہ باقاعدہ جاری کردیا۔ تمام ڈائریکٹر ایجوکیش، ڈسٹرکٹ ایجوکیش آفیسرز، اور پرنسپال/ ہیڈماسٹرز گورنمنٹ اسکولز سندھ کو خط ارسال کردیا گیا۔

خط کے متن مطابق 2 مئی سے قبل احکامات پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے تمام اساتذہ کو پی ایم سی اپلیکیشن انسٹال کرکے حاضری یقینی بنائی جائے انٹرنیٹ ڈیوائس لگنے کے بعد کوئی جواز نہیں سنا جائے گا،متعلقہ افسران ڈؤائس انسٹال کراکے محکمے کے اعلیٰ افسران کو مطلع کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: