Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
آج سے شادی ہال اور بازار رات 10 بجے بند ہوں گے | زرائع نیوز

آج سے شادی ہال اور بازار رات 10 بجے بند ہوں گے

لاہور , کراچی : ضلعی انتظامیہ نے توانائی بچت پالیسی پر دوبارہ عمل درآمد شروع کرتے ہوئے شہر بھر کے بازار اور شادی ہال رات دس بجے بند کرنے کے احکام جاری کردیے۔

ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی میں کمی اور توانائی کی بچت پالیسی پر 28 مارچ سے دوبارہ سختی سے عمل درآمد شروع ہورہا ہے، جس کے تحت شہر بھر کی مارکیٹیں اور شادی ہال رات دس بجے بند ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور کے تمام ریسٹورنٹس اور کیفے رات گیارہ بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی جبکہ ہوم ڈلیوری کی ساڑھے بارہ بجے تک اجازت ہوگی۔

ڈپٹی کمشنر لاہور نے مارکیٹیں، ہوٹل، ریسٹورنٹ کے اوقات کار پر سختی سے عمل درآمد کا حکم دیتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو فوکل پرسن مقرر کیا اور یومیہ بنیاد پر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی کی۔

ڈی سی لاہور نے ہدایت کی کہ اسٹنٹ کمشنر اپنے علاقوں میں مقررہ اوقات کار پرعمل درآمد یقینی بنائیں۔