Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
ملک بھر کی 13 یونیورسٹیز میں یہ نہیں‌کیا جاسکتا، بڑی پابندی عائد | زرائع نیوز

ملک بھر کی 13 یونیورسٹیز میں یہ نہیں‌کیا جاسکتا، بڑی پابندی عائد

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ایچ ای سی نے فاصلاتی تعلیمی پروگرام کی شرائط پوری نہ کرنے پر ملک کی 13 جامعات میں ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرام پر پابندی عائد کر دی ہے۔کمیٹی کی جانب سے حتمی تجاویز تک جامعات ڈسٹینس ایجوکیشن پروگرام میں

مزید داخلہ نہیں دے سکتیں۔ ایچ ای سی کی جانب سے جن جامعات پر اس پابندی کا اطلاق ہو گا ان میں انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد، ورچوئل کیمپس، کومسٹس انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی اسلام آباد، یونیورسٹی آف پشاور، گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد، یونیورسٹی آف ایگری کلچر فیصل آباد، یونیورسٹی آف فیصل آباد، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور، بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان، سکھر آئی بی اے، شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور، یونیورسٹی آف سندھ جامشورو اور یونیورسٹی آف کوئٹہ بلوچستان شامل ہیں۔چیئرمین ایچ ای سی نے کہا ہے پی ایچ ڈی پروگرام کرانے کیلئے اس کی فیکلٹی کا ہونا ضروری ہے اور انرولمنٹ کی بھی حد مقرر ہے۔ یہ وہ جامعات تھیں جو قانونی طور ڈسٹینس ایجوکیشن پروگرام آفر نہیں کر رہی تھیں