کراچی : کورونا پھر وار کر گیا۔گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے باعث 2اموات رپورٹ ہوئی ہیں. گزشتہ24گھنٹے میں کورونا کے 22 کیسزرپورٹ ہوئے۔محکمہ صحت کے مطابق 24گھنٹے میں کورونا کے 5 ہزار126 ٹیسٹ کیے گئے، کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.43 فیصد رہی۔دوسری جانب اومی کرون کے 2 نئے ویرینٹ کی کراچی میں موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق اومی کرون کے دو نئے ویرینٹ کی تصدیق آغا خا ن ہسپتال نے کی۔نئےویرینٹ میں ایکس ایکس بی اور ایکس ایکس بی ون شامل ہیں۔ نئے ویرینٹ سےمتاثر تین مریض ڈیفنس،ایک شادمان ٹاون سے ہے۔ طارق روڈ اور ایک نامعلوم مقام سے بھی دو مریض سامنے آئے ۔صوبائی محکمہ صحت کےمطابق یہ قسم چین میں تیزی سے پھیلنے والا بی ایف سیون نہیں ہے ۔
لاہور میں عالمی سطح پر بڑھتے ہوئے کورونا کے کیسز پر ڈائرکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز میں ٹیکنکل ورکنگ گروپ کا اجلاس ہوا، ڈائرکٹر ہیڈ کوارٹرز ڈاکٹر رانا سہیل نے اجلاس کی سربراہی کی سی ڈی سی پروگرام، ای پی آئی، ٹی بی اور دیگر پروگرامز کے نمائند گان نے شرکت کی ۔ترجمان سی ڈی سی نے کہاکہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس اور انٹرنیٹ پر وائرس کی نئی قسم کے بارے میں خبریں درست نہیں۔ابھی تک پنجاب میں کسی نئے یا بالکل مختلف قسم کے وائرس کے بارے میں کوئی رپورٹ نہیں ملی۔
چین کے معروف ڈاکٹر نے انکشاف کیا ہے کہ چین کے سب سے زیادہ آبادی والے شہر شنگھائی کی 70 فیصد آبادی کورونا وائرس سے متاثر ہو چکی ہے۔
رویجین ہسپتال کے نائب صدر اور شنگھائی ایکسپرٹ کووڈ ایڈوائزری پینل کے رکن چین ژین کے مطابق 2 کروڑ 5 لاکھ آبادی والے شہر میں زیادہ تر لوگ کورونا سے متاثر ہیں۔مراکش کے بعد قطرنے بھی چین سے آنے والے مسافروں کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اختیار کی ہیں۔ قطرنے چین سے آنے والے مسافروں کو وہاں پہنچنے سے پہلے کورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی لازمی قرار دے دیا ۔
