کراچی: انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت بھتہ خوری اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں گرفتار سگے بہن بھائیوں کو سزا سنادی۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت میں بھتہ اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے سگے بہن بھائیوں کو سزا سنائی۔
عدالت نے مجرمہ قرۃ العین کو 5 سال اور مجرم جنید 7 سال قید کی سزا سنائی جبکہ مقدمے میں نامزد مدثر نامی ملزم کو عدم ثبوت پر بری کی گیا۔
ملزمان پر الزام تھا کہ انہوں نے تقی نامی شخص نے 2 لاکھ روپے بھتہ طلب کیا تھا، پولیس نے تینوں افراد کو بھتہ وصولی کے دوران گرفتار کیا تھا جبکہ عدالت مقدمے کے 2 اہم ملزمان کو اشتہاری قرار دے چکی ہے۔ سزا پانے والے بہن بھائیوں کے خلاف کھارادر تھانے میں 31 جولائی 2015 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
