Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
مہمند ڈیم کا سنگِ بنیاد، عمران خان، ثاقب نثار، جنرل باجوہ کی شرکت

مہمند ڈیم کا سنگِ بنیاد، عمران خان، ثاقب نثار، جنرل باجوہ کی شرکت

وادی تیرہ: وزیراعظم عمران خان نے مہمند ڈیم کے منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھ دیا، تقریب میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور آرمی چیف آف اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی شرکت کی۔

مہمند ڈیم کے ہائیڈرو پاور پراجیکٹ منصوبے سے یومیہ 800 اورسالانہ 2 ہزار 862 میگاواٹ بجلی پیداہوگی، چیئرمین واپڈا، خیبر پختونخوا کے حکام اور دیگر اعلیٰ افسر بھی تقریب میں موجود تھے۔ ضلع مہمند میں اہم شخصیات کی آمد کے باعث سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔

افتتاحی تقریب کے موقع پر سوہانا اور دلفریب موسم بھی حاضرین کی توجہ کا مرکز رہا اور عمران خان نے چھتری تھامنے والے اہلکار کو منع کر کے ویسے ہی پیدل چلنا شروع کیا۔

تصویر بشکریہ ٹوئٹر

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ’’ وادیِ تیرہ ایسا علاقہ ہے جہاں کے لوگوں کو انگریز سامراج بھی شکست نہ دے سکا، یہ وہ واحد علاقہ ہے جہاں کبھی انگریز کی حکومت قائم نہیں ہوئی‘‘۔

مہمند ڈیم کی تعمیر کا ٹھیکہ چینی کمپنی کو دے دیا گیا

اس موقع پر سابق چیف جسٹس نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ ’’ ڈیم کی آگاہی دے کر میں نے کوئی احسان نہیں کیا بلکہ اپنا فرض ادا کیا، اگر ایسا نہ ہوتا تو پانی کی شدید قلت پیدا ہونے کا خدشہ تھا ‘‘ ۔

ٹویٹر

ڈیم سے یومیہ 800 اورسالانہ 2 ہزار 862 میگاواٹ بجلی پیداہوگی ،مہمندڈیم 3 ارب ڈالرکی لاگت سے پانچ سال کی مدت میں2024 میں مکمل ہونے کاامکان ہے۔

ڈیم میں 12 لاکھ 93 ہزارایکڑفٹ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہوگی جبکہ آبی ذخیرے سے ابتدامیں 16 ہزار 737 ایکڑرقبہ سیراب کیاجاسکے گا ،مہمندڈیم کی تعمیرسے سیلاب کے نقصانات پرقابوپانے میں بھی مددملے گی ۔