Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
انڈس موٹرز کمپنی کا اپنا پلانٹ 2 ہفتوں کے لیے بند کرنے کا اعلان | زرائع نیوز

انڈس موٹرز کمپنی کا اپنا پلانٹ 2 ہفتوں کے لیے بند کرنے کا اعلان

کراچی :ٹویوٹا گاڑیاں بنانے والی انڈس موٹرز کمپنی نے اپنا پلانٹ دو ہفتوں کے لیے بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔انڈس موٹرز کمپنی کی اسٹاک ایکسچینج کو دی گئی اطلاع کے مطابق انڈس موٹرز اور اس کے وینڈرز یکم فروری سے 14 فروری تک پیداوار بند رکھیں گے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے انڈس موٹرز کمپنی 15 فروری سے سنگل شفٹ میں پیداوار کا آغاز کرے گی۔

انڈس موٹرز نے گزشتہ سال دسمبر میں بھی پرزہ جات کی درآمد میں پیش آنے والے مسائل کے باعث 10 روز کے لیے اپنا پلانٹ بند کیا تھا۔