Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
وزارت داخلہ نے ای پاسپورٹ کی فیسز میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا | زرائع نیوز

وزارت داخلہ نے ای پاسپورٹ کی فیسز میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

کراچی : وزارت داخلہ نے الیکٹرانک پاسپورٹ (ای۔پاسپورٹ) کی فیس کا اعلان کردیا ہے۔اعلامیے کے مطابق ای۔پاسپورٹ صرف دارالحکومت اسلام آباد سے جاری کیے جائیں گے۔اعلامیے کے مطابق 5 سالہ میعاد کے 36 صفحات کے عام پاسپورٹ کی فیس 9 ہزار روپے جبکہ ارجنٹ پاسپورٹ کی فیس15 ہزار روپے ہوگی۔

اعلامیے کے مطابق 10 سالہ میعاد کے 36 صفحات والے عام ای پاسپورٹ کی فیس 13 ہزار 500 روپے اور ارجنٹ پاسپورٹ کی فیس 22 ہزار 500 روپے ہوگی۔72 صفحات کے عام ای پاسپورٹ کی فیس 24 ہزار 750 روپے اور ارجنٹ پاسپورٹ کی فیس 40 ہزار 500 روپے ہوگی۔