Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
واٹربورڈ لائن میں ڈوبنے والی بچی کی لاش رات گئے تک نہ مل سکی، تلاش جاری | زرائع نیوز

واٹربورڈ لائن میں ڈوبنے والی بچی کی لاش رات گئے تک نہ مل سکی، تلاش جاری

کراچی: گھگھر پھاٹک کے قریب واٹر بورڈ کی مین لائن میں ڈوبنے والی 13 سالہ بچی کی لاش رات گئے تک مل نہ سکی۔بچی کے ورثا نے لاش نہ ملنے کی صورت میں قومی شاہراہ پر دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے ۔

ضلع ملیر کےعلاقے گھگھر پھاٹک میں دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے کراچی شہر آنے والی پانی کی مرکزی لائن سے پانی بھرتے ہوئے صدیق جوکھیو گوٹھ کی رہائشی 13 سالہ بچی علینہ جوکھیو پانی بھرتے ہوئےپائپ لائن میں جا گری اور ڈوب کر پانی کے تیز بہاؤ کی وجہ سے آگے نکل گئی۔اس کی لاش 24 گھنٹے گزرنے کے باوجود مل نہیں مل سکی تھی۔

لاش کی تلاش کیلئے وزیر اعلی ٰ سندھ کے معاون، پیپلز پارٹی ضلع ملیر کے صدر سلمان عبداللہ مراد اور ملیر انتظامیہ کے اہلکار یوسی گھگھر کے منتخب نمائندے جائے وقوعہ پہنچ گئے تھے ۔انہوں نے بچی کے ورثاء کو یقین دہانی کروائی کہ بچی کی لاش ڈھونڈنے کیلئے ہم تمام وسائل بروئے کار لائیں گے ۔

سلمان عبداللہ مراد نے میڈیا سے گفتگو کرتے کہا کہ بچی کی لاش کی تلاش جاری ہے ،ہم نے ایدھی کےغوطہ خوروں اور پاکستان نیوی کی مدد لی ہے،ان شااللہ جلد بچی کی لاش کو ڈھونڈلیا جائےگا۔

واٹر بورڈ انتظامیہ کو پابند کیا ہے کہ پانی کی لائن کو محفوظ بنایا جائے تاکہ آئندہ ایسا کوئی واقعہ رونما نہ ہوسکے۔