350سے زائد کے ڈی اے ریٹائرڈ ملازمین کو ایل پی آر کی مد میں تقریبا 21 کروڑ کی ادائیگی

ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سید محمد علی شاہ کی خصوصی ہدایت پر افسران و ملازمین کی فلاح و بہبود کے لئے ادارہ ہر ممکن اقدامات اٹھارہا ہے،

350سے زائد ریٹائرڈ ملازمین کو ایل پی آر کی مد میں تقریبا 21 کروڑ کی ادائیگی بینکنگ ٹرانزیکشنکے ذریعے عمل میں لائی گئی

کراچی ۔۔۔۔۔۔۔۔ادارہ ترقیات کراچی کے افسران و ملازمین کی فلاح و بہبود کے لئے ادارہ ہر ممکن اقدامات اٹھارہا ہے، اس ضمن میں گزشتہ روز ریٹائرڈ ملازمین کے عرصہ دراز سے واجب الادا رقم LPR کی مد میں ادائیگی کو یقینی بنادیا گیا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سید محمد علی شاہ کی خصوصی ہدایت پر 350 سے زائد ریٹائرڈ ملازمین کو LPR کی مد میں تقریبا 21 کروڑ کی ادائیگی بینکنگ ٹرانزیکشن کے ذریعے عمل میں لائی گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ممبر فنانس سید شجاعت حسین نے اعلی افسران پر مشتمل ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔

اس موقع پر ممبر فنانس سید شجاعت حسین نے مزید کہا کہ ریٹائرڈ ملازمین کو پنشنز کی ادائیگی بروقت کی جارہی ہے جبکہ ڈی جی کے ڈی اے کے مثبت اقدامات کے باعث افسران و ملازمین کو ہر ماہ تنخواہ کی ادائیگی کا عمل سوفیصد یقینی بنادیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ افسران و ملازمین کو طبی سہولتوں کی فراہمی بھی ممکن بنانے کے لئے ڈی جی کے ڈی اے کی ذاتی کاوشیں کارفرما ہیں۔

واضح رہے کہ ریٹائرڈ ملازمین عرصہ دراز سے LPR کی مد میں رقم کی ادائیگی سے محروم تھے، جس پر ڈی جی کے ڈی اے نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ممبر فنانس سید شجاعت حسین کو خصوصی ہدایت جاری کی تھی کہ ریٹائرڈ ملازمین کو درپیش مسائل کے خاتمہ کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں۔

ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے سید محمد علی شاہ کا کہنا ہے کہ افسران و ملازمین ادارہ کی ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے، ادارہ کو ترقی کی منازل کی جانب گامزن کرنے کے لئے افسران و ملازمین نے کلیدی کردار ادا کیا ہے، ادارہ ماضی کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے افسران و ملازمین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے کوشاں ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں: