Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
توہین عدالت کیس، فیصل رضا عابدی بے گناہ قرار، فیصلہ جاری

توہین عدالت کیس، فیصل رضا عابدی بے گناہ قرار، فیصلہ جاری

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے توہین عدالت اور توہین ججز کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے فیصل رضا عابدی کو باعزت بری کردیا۔

 تفصیلات کے مطابق  انسداد دہشت گردی کی عدالت میں توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی جس میں فیصل رضا عابدی نے اپنے وکلاء اور میڈیا ایوائزرز کے ہمراہ شرکت کی۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے فیصل رضا عابدی کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے انہیں بری قرار دیا۔ سوشل میڈیا ایکٹوسٹ عمیر سولنگی کا کہنا تھا کہ ’’ عدالت نے دہشت گردی کے دونوں مقدمات میں سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کو بری کردیا‘‘۔

یاد رہے کہ 9 اپریل کی سماعت پر فیصل رضا عابدی نے اپنا دفاعی بیان عدالت میں ریکارڈ کرایا تھا۔

اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کی عدالت میں فیصل رضا عابدی کے خلاف اعلی عدلیہ کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی تھی جس میں پیپلزپارٹی کے سابق سینیٹ نے اپنے دفاع میں بیان قلم بند کرایا۔

فیصل رضا عابدی نے عدالت میں جمع کرائے گئے بیان میں کہا تھا کہ عدلیہ کی آزادی کے لئے میں پیش پیش تھا، 12 مئی 2007 کو میرے 17 ساتھی بھی شہید ہوئے۔ اُن کا کہنا تھا کہ آئینِ پاکستان کے تحت ساری عدالتوں کے حکم ناموں کا احترام کرتا ہوں مگر سپریم جوڈیشل کونسل نے مجھے اختیار دیا ہے کہ کوئی بھی کورٹس آئین کی خلاف ورزی کرے تو اُس پر تنقید کرنا میرا حق ہے۔

انہوں نے مؤقف اختیار کیا تھا دو سابق چیف جسٹس کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنسز دائر کئے ہیں، ساری زندگی آئینِ پاکستان اور ملک کا دفاع کیا آئندہ بھی کروں گا، میں نے کبھی کسی ادارے کو دھمکی نہیں دی، عدالت یا ججز کی توہین کا سوچ بھی نہیں سکتا۔

جعلی عابدی کے گرد گھیرا تنگ، اصل فیصل رضا عابدی کی مشکل حل

یاد رہے کہ گزشتہ برس ایک ٹی وی چینل پر فیصل رضا عابدی نے بیان دیا تھا جسے سابق چیف جسٹس نے توہین عدالت قرار دیتے ہوئے نوٹس لیا تھا، بعد ازاں اُن کے خلاف مقدمہ درج ہوا اور انہیں کئی دنوں تک حراست میں بھی رکھا گیا البتہ پھر انہیں ضمانت پر رہا کیا گیا۔