بانی ایم کیو ایم نے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگ لی

لندن میں مقیم ایم کیو ایم کے بانی و قائد الطاف حسین نے ایک نیا معافی نامہ ویڈیو کی صورت میں جاری کردیا۔

اس معافی نامے میں بانی ایم کیو ایم اہنے مخصوص انداز اور لب و لہجے میں ترنم کے ساتھ کچھ لائنیں گاتے ہوئے معافی مانگ رہے ہیں۔

بانی ایم کیو ایم نے ہاتھ جوڑ کر، گالوں کو ہاتھ لگا کر توبہ کرتے ہوئے کہا ‘ہم کا معاف کردو، ہم سے بھول ہوگئی’۔

ایم کیو ایم کے قائد کے معافی نامے کی یہ ویڈیو ایک ایسے وقت میں آئی ہے جب ان کی شناختی کارڈ واپسی اور تقریر پر پابندی کے حوالے سے درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے۔

اسی کے ساتھ  حال ہی میں عمران خان کی معافی کو قبول بھی قبول کی گئی یے، جس میں انہوں نے ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری کو دھمکی دی تھی۔

آپ کے خیال میں کراچی اور ملک کے وسیع تر مفاد میں بانی ایم کیو ایم کو معافی ملنی چاہیے؟ اپنی رائے کمنٹس میں لکھیں!