Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
مریم نواز کی نواز شریف سے سے جذباتی ملاقات، 'ہر آنکھ اشکبار' | زرائع نیوز

مریم نواز کی نواز شریف سے سے جذباتی ملاقات، ‘ہر آنکھ اشکبار’

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز تقریبا چار سال کے عرصے کے بعد لندن پہنچ گئیں۔

مریم نواز دو روز قبل لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے براستہ قطر لندن کیلیے روانہ ہوئیں اور پھر انہوں نے قطر میں اپنا قیام ایک دن بڑھایا۔

قطر میں مریم مواز کے ساتھ ان کی بہو اور بیٹا جنید صفدر موجود تھا، دوحا میّ مریم نے سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کیں۔

قطر سے وہ اپنے بیٹے کے ہمراہ لندن روانہ ہوئیں اور اب سے کچھ دیر قبل ہتھرو ائیرپورٹ پر پہنچی جہاں ان کا استقبال حسن نواز نے کیا۔

بعد ازاں مریم نواز ایون فیلڈ اپارٹمنٹ پہنچی جہاں ن لیگی کارکنان نے گل پاشی اور والہانہ نعروں کے ساتھ ان کا استقبال کیا۔

ائیرپورٹ پہنچنے پر پی ٹی آئی اور ن لیگ کے کارکن آمنے سامنے آئے جس کی وجہ سے بدنظمی بھی ہوئی، علاوہ ازیں ایون فیلڈ پارٹمنٹ کے باہر ن لیگی کارکنان کی جانب سے خاتون رپورٹر کے ساتھ بدتمیزی کا واقعہ بھی پیش آیا۔

مریم نواز نے اپنے استقبال کے لیے آئے کارکنان سے مختصر خطاب کیا اور ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔ بعد ازاں تین سال کے طویل عرصے کے بعد ان کی اہنے والد نواز شریف سے جذباتی ملاقات ہوئی۔

اس موقع پر مریم نواز والد کے گلے لگ کر روئیں جبکہ نواز شریف بھی روہانسے ہوگئے۔ ذراایع بتاتے ہیں کہ دونوں اس قدر جذباتی ہوئے کہ کمرے میں موجود ہر شخص کی آنکھ اشکبار ہوگئی۔

نواز شریف نے عدالت سے بری ہونے پر مریم نواز کو مبارک باد بھی پیش کی۔

مریم نواز ایک ماہ قیام کے بعد نومبر میں اپنے والد نواز شریف کے ساتھ واپس پاکستان آئیں گی۔ ایسا بتانا ہے مسلم لیگ ن کے ذرائع کا

علاوہ ازیں وہ پارٹی اور سیاسی معاملات پر مشاورت کر کے اہم فیصلے بھی کریں گی۔