Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
پی پی وزرا کی عمران پر کڑی تنقید، سیاسی نابالغ اور اقتدار کا بھوکا قرار دے دیا |

پی پی وزرا کی عمران پر کڑی تنقید، سیاسی نابالغ اور اقتدار کا بھوکا قرار دے دیا

کراچی :وزیربلدیات سید ناصر حسین شاہ نےکہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی جیت گئے اور عمران خان چاروں شانے چت ہوکر ڈھیر ہوگئے.اس سے پتہ چلتا ہے کہ عمران سیاسی حوالے سے نابالغ ہیں اور ان کی سیاسی بصیرت صفر ہے, عمران خان صرف اقتدار کے بھو کے ہیں۔

ان کا کہناتھا کہ پرویز الہٰی عدالت کو اسمبلی تحلیل نہ کرنے کی یقین دہانی کرا چکے ہیں اور ساتھ ساتھ یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ عمران کے اعلان کے مطابق اسمبلی تحلیل کی جائے گی،آپ عمران خان کو تو بیوقوف بنا سکتے ہیں لیکن عوام کو نہیں، پی ٹی آئی اگر اسمبلی تحلیل کرنے کے حوالے سے اتنی ہی سنجیدہ ہے تو کے پی کے کی اسمبلی تحلیل کردے،انہیں کس نے روکا ہے،یہ کبھی بھی اسمبلی تحلیل نہیں کریں گے کیوں کہ اسمبلی سے فارغ ہونے کے بعد انھیں کوئی پوچھنے والا نہیں ہوگا۔

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیں، ناٹک کرنے والوں کا ٹولہ ہے،اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان محض اعلان ہی رہا،وزیر اعلیٰ پنجاب کے بعد وزیر اعلیٰ محمود خان نے بھی عمران خان کو شٹ اپ کال دے دی، یہ لوگ قومی اسمبلی کے اسپیکر کے سامنے بھی پیش نہیں ہوئے، خیبر پی کے میں تو ان کو کسی نے نہیں روکا۔

انہوں نے کہاکہ اسمبلی کیوں نہیں تحلیل کی ؟ یہ بلیک میلنگ،دھونس،دھمکی اور پولیٹیکل انجنئیرنگ کے ذریعے دوبارہ اقتدار حاصل کرنا چاہتے ہیں ،آئین و قانون کو محض کاغذ کا ٹکڑا سمجھتے ہیں،خیببرپی کے میں امن و امان کی صورتحال سنگین صورتحال اختیار کر چکی ہے، پی ٹی آئی استعفوں اور اسمبلیاں تحلیل کرنے کے کھیل میں مصروف ہے۔