Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
طالبان حکومت کاپاکستانی حکومت کے فیصلے کا خیر مقدم | زرائع نیوز

طالبان حکومت کاپاکستانی حکومت کے فیصلے کا خیر مقدم

کراچی : وزارت تجارت نے افغانستان کے ساتھ پاکستانی روپے میں کی جانے والی درآمدات کی مدت میں 45 یوم کی توسیع کردی ہے جو 31دسمبر 2022 کو ختم ہوگئی تھی ، افغان حکومت نے پاکستان کے فیصلے کا خیر مقدم کیاہے ۔

وزارت تجارت کی جانب سے درآمدات کی مدت میں توسیع کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق وزارت تجارت کی جانب سے افغانستان کے ساتھ کی جانے والی بارٹر ٹریڈ کا ایک میکانزم تیار کیا جارہا ہے اور اس میکینزم کی تیاری میں ابھی کچھ وقت درکار ہے۔اب افغانستان کے ساتھ کی جانے والی درآمدات پر الیکٹرانک امپورٹ فارم (آئی فارم)کی چھوٹ میں اضافہ کردیا گیا ہے۔