Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
وفاق نے گوادر کیلئے 300میگاواٹ کا کول فائرڈ پاور منصوبہ منظور کرلیا | زرائع نیوز

وفاق نے گوادر کیلئے 300میگاواٹ کا کول فائرڈ پاور منصوبہ منظور کرلیا

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی اور خصوصی اقدامات، پروفیسر احسن اقبال نے گوادر میں 300 میگاواٹ کے کول فائرڈ پاور منصوبے کی منظوری دیتے ہوئے وزارت برائے سمندری امور، پاور ڈویژن، گوادر پورٹ اتھارٹی اور چائنا اوورسیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ کو ہدایت جاری کیں ہیں کہ وہ اس منصوبے کیلئے 100 فیصد بجلی کی کھپت کو یقینی بنائیں تاکہ قومی خزانے کو کسی قسم کا نقصان نہ ہوجبکہ 2025 میں اس منصوبے کو مکمل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے ۔

اجلاس میں چیئرمین سی او پی ایچ سی ایل، چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی جی پی اے اور دیگر متعلقہ اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔

اس منصوبے کی بنیاد 2016 میں چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور سی پیک کے تحت رکھی گئی تھی جسکا مقصد مقامی بجلی کی فراہمی کو بہتر بنانا ہے اور یہ منصوبہ گوادر کے علاقے میں موجودہ اقتصادی ترقی اور شہری تعمیرات کے مسائل کو بتدریج حل کرنے میں مدد کرے گا ۔

وفاقی وزیر نے چائنا کمپنی کوگوادر فری زون کے لیے بجلی کی درست طلب فراہم کرنے اور گوادر فری زون کمپنی کی طرف سے بجلی کی کھپت کے 10 سالہ منصوبے کو شیئر کرنے کی ہدایت کی تھی تاکہ گوادر میں 300 میگاواٹ کے کول فائرڈ پاور پراجیکٹ کی بجلی کا درست استعمال قائم کیا جا سکے۔