کراچی: پاک سرزمین پارٹی کے ترجمان نے عمران فاروق قتل کیس میں نامزد ملزم معظم علی کی اہلیہ کے بیان کو بے بنیاد اور حقائق کے برعکس قرار دے دیا۔
ذرائع نمائندے سے بات کرتے ہوئے پی ایس پی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ سعدیہ معظم اور اُن کے خاندان پر شمولیت کے حوالے سے کسی قسم کا کوئی دباؤ نہیں ڈالا گیا اور نہ انہی رہائی کے عوض کو ئی پیش کش کی گئی۔
مزید پڑھیں: پی ایس پی شمولیت کے لیے دباؤ ڈال رہی ہے، اہلیہ معظم علی
اُن کا کہنا تھاکہ معظم علی کے اہل خانہ نے رابطہ ضرور کیا البتہ پارٹی قیادت نے ان کے ہی سرمایے سے ہمدردی کی بنیاد پر اسلام آباد میں کاروبار کھلوانے میں مدد فراہم کی۔
قبل ازیں معظم علی کی اہلیہ سعدیہ معظم نے پی ایس پی قیادت پر الزام عائد کیا تھا کہ اُن پر اور اہل خانہ پر شمولیت کے لیے مسلسل پاک سرزمین پارٹی کی جانب سے دباؤ ڈالا جارہا ہے۔
خبر کو عام عوام تک پہنچانے میں ہمارا ساتھ دیں، صارفین کے کمنٹس سے ادارے کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
