Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
پولیس آفس پرحملے کامنصوبہ کہاں بنا، ریکی کب مکمل ہوئی ؟ پڑھیئے ! | زرائع نیوز

پولیس آفس پرحملے کامنصوبہ کہاں بنا، ریکی کب مکمل ہوئی ؟ پڑھیئے !

کراچی: کراچی پولیس چیف کے دفتر پر حملے میں ملوث گروہ نے 2022 میں عمارت کی ریکی مکمل کی۔17 فروری کو کراچی کے علاقے شارع فیصل پر واقع کراچی پولیس آفس پر دہشتگروں کے حملے میں دو پولیس اہلکاروں اور رینجرز اہلکار سمیت 4 افراد شہید ہوگئے تھے ۔
پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جوابی کارروائی میں 3 دہشتگرد مارے گئے تھے اور عمارت کو تقریبا 4 گھنٹے بعد کلیئر کرالیا گیا تھا۔تاہم اس دہشتگردی واقعے سے متعلق انکشاف ہوا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ ملزمان نے اگست 2022 میں کراچی پولیس چیف کی عمارت کی ریکی مکمل کی، اور اسی دوران 4 خودکش جیکٹس اور 4 ایس ایم جیز کراچی پہنچائی گئیں تھی۔
ذرائع نے بتایا کہ کراچی پولیس چیف کی عمارت کیساتھ دیگر 3 اداروں کے دفاتر کی ریکی کی گئی تھی ریکی مکمل ہونے کے بعد پولیس چیف کی عمارت پر حملے کا منصوبہ طے پایا۔
ذرائع کے مطابق مقابلے میں مارا گیا دہشت گرد متعدد بار پولیس چیف کی عمارت کی ریکی کیلئے آیا جبکہ اس حملے کی منصوبہ بندی افغانستان اور جنوبی وزیرستان میں کی گئی۔