Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
بانی ایم کیو ایم کی اشتعال انگیز تقریر، لندن پولیس کی ایف آئی اے اور سندھ پولیس افسران سے تفتیش | زرائع نیوز

بانی ایم کیو ایم کی اشتعال انگیز تقریر، لندن پولیس کی ایف آئی اے اور سندھ پولیس افسران سے تفتیش

راولپنڈی: برطانیہ کی میٹرو پولیٹن پولیس کی 12 رکنی ٹیم نے متحدہ قومی موومنٹ کے بانی الطاف حسین کی 2016 کی تقریر کی تحقیقات کے سلسلے میں سندھ پولیس کے حکام سے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے انسداد دہشت گردی ونگ میں سوالات کیے۔

ذرائع کے مطابق پولیس کی انسداد دہشت گردی کمانڈ (ایس او 15) کی ٹیم نے ثبوت کے حصول اور تحقیقات کے لیے بیچز کی صورت میں موجود سندھ پولیس کے حکام سے تفتیش کی۔

واضح رہے کہ برطانوی افسران کی ٹیم اتوار کو وفاقی دارالحکومت پہنچی تھی اور اس میں خواتین افسر بھی شامل تھی۔ اس معاملے میں اہم گواہ تصور کیے جانے والے سندھ پولیس کے 6 افسران/حکام پیر سے اسلام آباد میں موجود تھے۔

https://zaraye.com/uk-team-reached-islamabad/

برطانوی تفتیش کاروں کے سامنے پیش ہونے کے لیے اسلام آباد بلائے گئے پولیس حکام میں سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) شرقی کراچی میں تعینات سب انسپکٹر عبدالغفار، ایس ایس پی انویسٹی گیشن جنوبی 1 کراچی انسپکٹر حمید خان، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) صدر کنور آصف، اسٹیشن ہاؤس افسر صدر انسپکٹر پیر شبیر حید، صدر پولیس کے کانسٹیبل راؤ راشد اور پولیس اسٹیشن آرٹلری میدان کے کانسٹیبل قمر زمان شامل تھے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ میٹروپولیٹن پولیس الطاف حسین کی 22 اگست 2016 کی اس تقریر کی تفتیش کر رہی ہے،جس سے عوام مشتعل ہوئے تھے اور علاقے میں میڈیا ہاؤسز پر حملہ کیا تھا۔ الطاف حسین کی تقریر کی وجہ سے مبینہ طور پر تشدد کو بڑھاوا ملا اور پولیس افسران پر تشدد سمیت گاڑیوں کو بھی نذر آتش کیا گیا تھا۔

بشکریہ ڈان نیوز

https://zaraye.com/uk-team-reach-pakistan-altaf-hussain/