Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اسلام آباد سے مری س کیلئے لگژری بس سروس کا افتتاح ! | زرائع نیوز

اسلام آباد سے مری س کیلئے لگژری بس سروس کا افتتاح !

مری : وفاقی حکومت نے سیاحت کے فروغ میں  سیاحوں کیلئے ملکہ کوہسار مری کی سیر  کے لیے مناسب کرایہ پر لگژری بس سروس کا آغاز کر دیا گیا۔

بہارہ کہو ڈھوک جیلانی سٹاپ سے  براستہ ایکسپریس وے لوئر ٹوپہ تک  بس سروس کا  کرایہ ایک سو روپے مقرر کیا گیا ہے۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان نے مسلم لیگی رہنماؤں طارق فضل چودھری اور حنیف عباسی کے ساتھ بہارہ کہوہ جیلانی بس ٹرمینل کے مقام پر بس سروس کا افتتاح کیا۔

پہلے مرحلہ میں بس سروس سے ابھی صرف فیملیز استفادہ کر سکیں گی جبکہ60 سال سے زائد عمر کے بزرگ افراد اور بارہ سال سے کم عمر کے بچے بغیر کرائے کے سفر کریں گے۔ بس سرس صبح نو بجے سے شام 6بجے تک چلے گی جس سے ملک بھر سے آنے والے سیاح اور مقامی افراد مستفید ہو سکیں گے۔

عوامی حلقوں نے حکومت کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا اگر یہ سروس فیض آباد سے جھیکاگلی تک شروع کی جائے  تومقامی افراد سمیت  مری کی سیاحت پر بھی اس کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔