Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
شہباز شریف نے ایم کیو ایم کو تعاون کی یقین دہانی کرا دی | زرائع نیوز

شہباز شریف نے ایم کیو ایم کو تعاون کی یقین دہانی کرا دی

کراچی: وزیر اعظم شہباز شریف نے ایم کیو ایم پاکستان کو کراچی میں حلقہ بندیوں کے معاملے پر وفاقی حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

وفاقی حکومت سےعلیحدگی کی دھمکی کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے خالد مقبول کو فون کرکے تمام تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے اور ایم کیو ایم سے تحمل سے کام لینے کی اپیل کی ہے۔

رات گئے ایم کیو ایم کے وفد نے گورنر ہاؤس میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے ملاقات کی جس کے بعد ایم کیو ایم نے آج ( ہفتے) کو کے ایم سی گراؤنڈ پی آئی بی کالونی میں ہونے والا جنرل ورکرز اجلاس ملتوی کردیا۔