پاکستان نے روس سے تیل خریدنا شروع کر دیا

کراچی : پاکستان نے روس سے تیل خریدنا شروع کر دیا ہے پہلی کھیپ ایک ماہ کے اندر پہنچ جائے گی۔

اس ضمن میں وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے ایک انٹرویومیں بتایا کہ روس سے تیل کی پہلی کھیپ پہنچنے کے بعد اندازہ لگایا جائے گا کہ آئندہ کتنی مقدار میں درآمد کی ضرورت ہوگی۔پاکستان آئندہ بھی روس سے تیل درآمد کرے گا، اس کے جواب میں مصدق ملک کا کہنا تھاکہ اگر ہمیں پیٹرولیم مصنوعات سستے داموں میں ملتی ہیں تو ہم روس کے پاس جائیں گے۔

وزیر مملکت نے کہاکہ ہمیں امریکہ یا کسی اور ملک کے ساتھ کوئی مسائل درپیش نہیں آئے، بہت سے ممالک قانونی طریقے سے روس سے پیٹرولیم مصنوعات خرید رہے ہیں، اس کے مقابلے میں پاکستانی درآمدات ایک قطرے کے برابر ہیں لیکن ہمیں فائدہ پہنچتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: