اسلام آباد :وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا وائٹ پیپر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش ہے، 2018ء میں پی ٹی آئی کو مستحکم معیشت کا حامل پاکستان ملا۔پی ٹی آ ئی نے موازنے میں عالمی مہنگائی ،تیل قیمتوں، یوکرین جنگ اثرات کو شامل نہیں کیا۔ نیشنل سکیورٹی کمیٹی میں سب مطمئن، بطور ٹیم کام پراتفاق کیا۔ معاشی مینجمنٹ سے صورتحال بہتر ہو جائیگی، سعودی عرب جلد پاکستا ن کی مدد کریگا، چین بھی ساتھ دیگا، سب کچھ ایک دن میں نہیں ہوسکتاَ۔
وفاقی وزیر خزانہ نے دیگر وزرا کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ روس یوکرین جنگ کے باعث عالمی معیشت کو چیلنجز درپیش ہیں، مسلم لیگ ن کے سابق دورمیں ملکی معیشت تیزی سے ترقی کر رہی تھی، پی ٹی آئی کے دور میں مالیاتی خسارہ عروج پر پہنچا، پی ٹی آئی دور میں محصولات میں بھی ریکارڈ کمی ہوئی۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے جاری ہونے والے وائٹ پیپر کے حقائق آپ کے سامنے لانے ضروری ہیں کیونکہ اُس میں سارے اعشاریے اور اعداد و شمار بے بنیاد پیش کیے گئے، پی ٹی آئی نے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے بارے میں بتایا اور نہ ہی سیلاب کے بارے میں بتایا۔
انہوں نے کہا کہ موازنے میں مہنگائی کے عالمی سائیکل کو مدنظر رکھا اور نہ روس یوکرین جنگ کے اثرات کو شامل کیا گیا۔ مسلم لیگ ن کے دور میں معاشی شرح نمو 6.1 فیصد تھی، پی ٹی آئی دورمیں ادویات کی قیمتوں میں 300 سے 500 فیصد اضافہ ہوا، اشیائےخور و نوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا، موجودہ حکومت نے 6 ماہ کی مختصر مدت میں 3000 ارب سے زائد محصولات اکٹھے کیے۔
انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی پریزنٹیشن سلیکٹڈ تھی، پی ڈی ایم حکومت کو ملا کیا؟ اس بات کو نظر انداز کیا گیا ،پی ٹی آئی نے دعویٰ کیا کہ 5.5 ملین نوکریاں پیدا کی گئیں، یہ بھی غلط ہے ،ہمارے گزشتہ دور میں پاکستان سٹاک ایکسچینج جنوبی ایشیا کی بہترین مارکیٹ قرار دی گئی
