اسلام آباد : وفاقی حکومت نے جلد منی بجٹ لانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں تاجروں اور دکانداروں پر اضافی ٹیکس لاگو کیا جا ئے گا ۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے معیشت کی بحالی کا منصوبہ تیار کر لیا اور جلد ہی قومی اسمبلی سے منی بجٹ منظور کرایا جائے گا۔منی بجٹ منظور ہوتے ہی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی میں حائل تمام رکاوٹیں بھی دور ہو جائیں گی ۔
وفاقی حکومت کی جانب سے معیشت کی بحالی کے 10 سالہ جامع مجوزہ منصوبے کے مطابق ٹارگیٹڈ سبسڈی صرف کم آمدن طبقے کو دی جائے گی۔ پٹرولیم مصنوعات اور گیس پر لیوی 70 سے 100 روپے فی لٹر کرنے، دکانداروں اور تاجروں پر اضافی ٹیکس عائد کرنے کی تجویز ہے۔صوبوں کو منتقل کیے جانے والے فنڈز گیس اور بجلی کے شعبے میں لائن لاسز سے منسلک کر دیے جائیں گے۔
