ممبئی: بھارتی پولیس نے بالی وڈ کے دبنگ سٹار سلمان خان کو دھمکی آمیز ای میل بھیجنے والے ملزم کی شناخت کرلی ہے۔
پولیس کے مطابق بھارتی اداکار کو دھمکی آمیز ای میل گولڈی برار نامی شخص بھیج رہا ہے۔تازہ تفتیش کے مطابق گولڈی برار مبینہ طور پر ہریانہ کا رہائشی ہے اور وہ اس وقت برطانیہ میں پڑھ رہا ہے اور اسی نے اداکار کو ای میلز فارورڈ کی تھیں۔
قتل کی دھکمیاں ملنے کے بعد ممبئی پولیس نے ملزم گولڈی برار کی سرگرمیوں پر نظر رکھنا شروع کردیا اور انہوں نے سلمان خان کے گھر کے باہر سیکورٹی بھی بڑھا دی ۔
گزشتہ دنوں اداکار نے کہا تھا کہ پے در پے قتل کی دھمکیوں سے اب ان کو بھی خوف محسوس ہوتا ہے اور وہ اب اکیلے سفر نہیں کرسکتے۔
اپنا تبصرہ بھیجیں: