Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
دلہن کے اغوا کا ڈراپ سین، لڑکی نے سابق منگیترسے شادی کرلی، نکاح نامہ سامنے آگیا | زرائع نیوز

دلہن کے اغوا کا ڈراپ سین، لڑکی نے سابق منگیترسے شادی کرلی، نکاح نامہ سامنے آگیا

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں بیوٹی پارلر کے باہر سے دلہن  کے پراسرار طور پر لاپتہ ہونے کا ڈراپ سین ہوگیا ہے، پولیس کے مطابق لڑکی نے کورٹ میں سابق منگیتر علی سے شادی کرلی۔

لاپتہ ہونے والی لڑکی کے والدین کے مطابق ان کی بیٹی کی 30 ستمبر کو شادی تھی اور مایوں کی تیاری کے لیے وہ اپنی بہن کے ساتھ نارتھ ناظم آباد میں واقع ایک بیوٹی پارلر گئی تھی۔

اہل خانہ کا دعویٰ تھا کہ ان کی بیٹی کو پارلر کے باہر سے اُس کے سابق منگیتر نے دیگر 3 ملزمان کے ساتھ مل کر اغواء کیا۔

پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ تیموریہ تھانے میں دلہن کے بھائی کی مدعیت میں درج کیا گیا، جس میں لڑکی کے سابق منگیتر علی اور 3 دیگر ملزمان نامزد ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق علی لڑکی کا سابقہ منگیتر تھا جسے لڑکی نے خود فون کرکے پارلر بلایا جب کہ علی کے پارلر پہنچنے پر لڑکی کی بہن نے شور مچایا تھا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بہن کے شور مچانے پر لوگ جمع ہوگئے تھے لیکن اس موقع پر لڑکی نے لوگوں کو کہا کہ وہ اپنی مرضی سے جارہی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ اب تک کی تحقیقات میں 4 لوگوں کے پارلر پر پہنچنے کے کوئی شواہد نہیں ملے، وہاں صرف لڑکی کا سابق منگیتر علی آیا تھا۔

دوسری جانب پولیس کے مطابق اس معاملے کا ڈراپ سین ہوگیا ہے، لڑکی اپنی مرضی سے دوست کے ساتھ گئی جہاں اس نے آج صبح کورٹ میں سابق منگیتر علی سے شادی کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی اور لڑکے کی طرف سے نکاح نامہ پولیس کو جمع کرا دیا گیا جس کے بعد دونوں کو عدالت میں پیش ہوکر بیان ریکارڈ کرانا ہوگا -!!!’a