Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
تحریک انصاف کی حکومت شکیل آفریدی کو امریکا کے حوالے کرنے کو تیار؟ | زرائع نیوز

تحریک انصاف کی حکومت شکیل آفریدی کو امریکا کے حوالے کرنے کو تیار؟

واشنگٹن: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان میں قید شکیل آفریدی کے معاملے پر امریکی وزیر خا رجہ سے بات ہو سکتی۔

امریکی ٹی ویو کو انٹرویو دیتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ شکیل آفریدی کا مستقبل سیاست سے نہیں عدالت سے جڑا ہے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہےکہ شکیل آفریدی کو پاکستان میں غدار اور امریکا میں دوست جانا جاتا ہے، ہمیں دونوں ملکوں میں اس فرق کو دور کرنا ہے۔

شکیل آفریدی کو قانونی عمل کے بعد سزا ہوئی، اسے اپنے دفاع کا موقع دیا گیا،توقع ہے کہ امریکا پاکستانی قانون کا احترام کریگا۔

وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ امریکا ڈالر لینے یا امداد کی بات کرنے نہیں آیا، دونوں ملکوں کے خراب تعلقات میں بہتری چاہتے ہیں، پاکستان امریکا پرانے اتحادی ہیں، اب وقت ہے کہ ان مضبوط تعلقات کی تعمیر نو کی جائے۔

شاہ محمود اور امریکی وزیر خا رجہ مائیکل پومپیو کی ملاقات کل واشنگٹن میں ہو گی۔