ایک اور حوا کی بیٹی سسرالیوں کے تشدد کا شکار, سسرال والے جلاد بن گئے..!!!
لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن 21سالہ سنبل پر شوہر، ساس اور نندوں نے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، سگی پھوپھو اپنی ہی بھتیجی (بہو) پر بہیمانہ تشدد کرتی رہیں۔
سنبل پر شوہر، ساس اور نندوں نے بدترین تشدد کیا، کلہاڑی اور شیشہ مار کر سر پھوڑ دیا۔ مشتعل شوہر نے گرم استری لگا کرچہرا جلا دیا، متاثرہ خاتون کو تشویشناک حالت میں جناح ہسپتال منتقل کیا گیا۔ بمطابق زرائع درخواست دینے کے باوجود ابھی تک مقدمہ درج نہیں کیا، تشدد کا شکار سنبل کی فریاد: مجھے انصاف چاہئے۔
