پاکستان، امریکہ کاقابل تجدید توانائی تعاون روڈ میپ پر اتفاق

اسلام آباد: پاکستان اور امریکہ نے توانائی کے تحفظ اورماحول دوست اور قابل تجدید توانائی کے شعبوں میں تعاون کےلئے روڈ میپ تیار کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

امریکہ میں پاکستان کے سفارتخانے سے جاری بیان کے مطابق وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصد ق ملک نےیو ایس ٹریڈ اینڈ ڈویلپمنٹ ایجنسی (یو ایس ٹی ڈی اے) میں انڈو پیسیفک کے ریجنل ڈائریکٹر ویریندا فائیک اور یو ایس ٹی ڈی اے میں انڈو پیسیفک ریجن کے کنٹری منیجر تنوی مدھوسودنن کے ساتھ ملاقات کی۔ قابل تجدید توانائی روڈ میپ تیار کرنے میں امریکہ فزیبلٹی اسٹڈیز کے لیے مالی اور تکنیکی مہارت فراہم کرے گا۔

ملاقات میں امریکی حکام نے پاکستان میں گرین امونیا، گرین ہائیڈروجن اور قابل تجدید ذرائع سے متعلق منصوبوں کو آگے بڑھانے میں دلچسپی ظاہر کی۔

مصدق ملک نے کہا پاکستان امریکہ کے ساتھ مل کرترقی پذیر دنیا میں صاف اور ماحول دوست توانائی کے فروغ کےلئے کردار ادا کرے گا۔

مصدق ملک نے امریکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں توانائی کے شعبوں میں امکانات کا جائزہ لینے اورمشترکہ منصوبے شروع کرنے کےلئے پاکستان کے دورے کی دعوت دی ۔

google.co.id
royal188
royal 188
slot online
rtp slot
https://royal188-akun.shop
royal188
royal 188
slot online
slot online
situs slot
situs slot online
link slot gacor
slot gacor hari ini
situs slot gacor
slot online gacor
slot gacor