Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
گستاخانہ مواد بند کرنے کے لیے ہر اقدام اٹھائیں گے، نوازشریف | زرائع نیوز

گستاخانہ مواد بند کرنے کے لیے ہر اقدام اٹھائیں گے، نوازشریف

اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار اور دفتر خارجہ کو سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی بندش کے لیے ہر ممکن اقدامات کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ گستاخی کے ذمہ داروں کو بلاتاخیر کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ حضرت محمد ﷺ محسن انسانیت ہیں، حضرت محمد ﷺ سے محبت و عقیدت ہر مسلمان کا سب سے قیمتی سرمایہ ہے۔ حضور ﷺ کی شان میں کسی طرح کی بھی گستاخی نا قابل معافی ہے، ناموس رسالت ﷺ کے متعلق مسلمانوں کے جذبات اور حساسیت کا احترام کیا جانا چاہیے۔

سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد امت مسلمہ کے جذبات سے کھیلنے کی ناپاک کوشش ہے لہذا کسی بھی سطح پر کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، ناموس رسالت قانون کو ذاتی مقاصد کے لئے استعمال کرنے والوں کا بھی کڑا محاسبہ کیا جائے گا۔

وزیراعظم نے وزیر داخلہ کو سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی بندش کے حوالے سے عدالتی گائیڈ لائن کےمطابق تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ ادارے توہین آمیزمواد پھیلانے والوں کا سراغ لگانے کے لیے متحرک ہو جائیں اور گستاخی کے ذمہ داروں کو بلاتاخیر کیفر کردار تک پہنچایاجائے جب کہ روزانہ کی بنیاد پرگستاخانہ مواد کی بندش کےاقدامات سےآگاہ کیا جائے۔ انہوں نے دفترخارجہ کو بھی ہدایت کی کہ گستاخانہ مواد کی بندش کے لیے سوشل میڈیا کےعالمی اداروں سےبھی رجوع کیا جائے۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست کی سماعت بھی جاری ہے۔