کراچی: ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ سید شکیل احمد نے کہا ہے کہ کرسیوں پر بیٹھنے کے بجائے ضلع شرقی کے گلی، محلوں میں جاکر بلدیاتی مسائل کا معائنہ کر کے ان کے حل کو یقینی بنارہے ہیں، ضلع شرقی کے انفرااسٹرکچر کو درست کرنے کیلئے کام کر رہے ہیں جس کے اثرات دکھائی بھی دے رہے ہیں.
ان خیالات کا اظہار انہوں نے فوکل پرسن، امتیاز بھٹو، سپریٹینڈنگ انجنئیر سلمان میمن،ایگزیکٹیو انجنئیر جمال عباس ڈائریکٹرز الہی بخش بنبھن، جام رضوان، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈی ایم، ارشاد علی ودیگر افسران کے ہمراہ گلشن اقبال کے مختلف بلاکس سمیت دیگر ملحقہ جگہوں پر ترقیاتی کاموں کے معائنے کے دوران کیا.
انہوں نے کہا کہ سڑکوں کے نیٹ ورک کو درست کرنے کیلئے روزانہ کی بنیاد پرمختلف جگہوں پر کام کئے جارہے ہیں، ہریالی کا فروغ وقت کی سب سے اہم ضرورت ہے انفراسٹرکچر کی بہتری کے کام کے ساتھ ہریالی کے کام بھی اسی کی مناسبت سے ہونا چاہیئں تاکہ ماحولیاتی اور موسمیاتی بداثرات سے بچاجاسکے، کوشش کر رہے ہیں کہ ہریالی اور پودوں کی میں اضافہ کیا جائے، جہاں سڑکوں کی تعمیرومرمت پر توجہ ہے وہیں سڑکوں پر موجود سینٹرل آئی لینڈ اور گرین بیلٹس کو ہرا بھرا رکھنے کیلئے بھی کام کئے جارہے ہیں۔
انہوں نے موجود افسران کو ہدایت کی کہ ترقیاتی کاموں میں معیار اور تکنیکی مہارتوں کا خیال رکھتے ہوئے کام سر انجام دئیے جائی۔
