Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
سستا آٹا بیچنے والے 2 افراد دوران ڈکیتی مزاحمت پر زخمی | زرائع نیوز

سستا آٹا بیچنے والے 2 افراد دوران ڈکیتی مزاحمت پر زخمی

کراچی : کراچی کے علاقے ملیر میں نیشنل ہائی وے پر سرکاری نرخوں پر سستا آٹا بیچنے والے 2 افراد ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکووں کی فائرنگ سے زخمی ہو گئے۔

شاہ لطیف ٹاون پولیس کے مطابق واقعہ بھینس کالونی موڑ کے قریب پیش آیا۔پولیس کے مطابق کہ موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان نے آٹا بیچنے والوں سے مبینہ طور پر لوٹ مار کی اور مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر دی۔

ملزمان کی فائرنگ سے 2 افراد 30 سالہ دین محمد ولد میر علی اور 30 سالہ حسنین ولد پاک علی زخمی ہو گئے جبکہ ملزمان باآسانی فرار ہو گئے۔

زخمیوں کو فوری طور پر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔