Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کشمیر کا مقدمہ موثر انداز میں پیش کیا جائے، خالد مقبول صدیقی | زرائع نیوز

کشمیر کا مقدمہ موثر انداز میں پیش کیا جائے، خالد مقبول صدیقی

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے یوم کشمیر پر پیغام میں کہا کہ کشمیری عوام 1948 سے بھارتی مظالم کا سامنا کررہے ہیں، وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہےکہ وہ پارلیمانی وفود کے ذریعے سے عالمی فورم پر اس مسئلہ کو مزید اجاگر کریں، کشمیر کا مقدمہ اقوام عالم کے سامنے موثر انداز میں پیش کیا جائے۔

انہوں نے کہاکہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، خواتین کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں سے آگاہ کیا جائے، ایم کیو ایم پاکستان اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے، کشمیری عوام کا حق خوداریت جلد ملے گا۔

ان کا کہنا تھاکہ اس کیلئے کشمیری عوام نے لازوال قربانیاں دی ہیں، وہ دن دور نہیں جب کشمیری عوام اپنی امنگوں کے مطابق آزادی کا فیصلہ کریں گے۔