اسلام آباد: فیڈرل بیورو آف ریونیو (ایف بی آر) نے غیر رجسٹرڈ بیوٹی پارلرز کے خلاف کارروائی کا حتمی فیصلہ کرتے ہوئے بیوٹی پارلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ کرلیا۔
ایف بی آر نے ٹیکس بڑھانے کے لیے ٹیکس نہ دینے والے سیکٹرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ کیا جس کے تحت خواتین کے بناؤ سنگھار کے مراکز سے بھی اب انکم ٹیکس وصول کیا جائے گا۔
جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے بیوٹی پارلرز سے اِنکم ٹیکس اکٹھا کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے ایف بی آر حکام نے بتایا کہ کراچی میں 500 بیوٹی پارلرز کی نشاندہی کر لی گئی جنہیں رجسٹرڈ کر کے ٹیکس لیا جائے گا۔ ایف بی آر حکام کا کہنا ہےکہ بیوٹی پارلرز لاکھوں روپے کما کر تقریباً کوئی ٹیکس نہیں دے رہے، غیر رجسٹرڈ بیوٹی پارلرز کے خلاف کارروائی ہوگی۔
