عورت سے کیا جانے والا معاہدہ نکاح ہے، مفی عبدالقوی نے فحاشی ختم کرنے کا فارمولا بتادیا

تنازعات میں گھرے مولانا عبدالقوی نے فحاشی ختم کرنے کا فارمولا بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ہم کو اکیسویں صدی میں بدکرداری اور بداخلاقی کا دروازہ ہر صورت بند کرنا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ بحیثیت طالب علم میں یہ سمجھتا ہوں کہ قرآن و سنت کی تعلیمات کا خلاصہ یہ ہے کہ ’’شادی ایک ہوگی اور نکاح متعدد ہوں گے‘‘۔

مفتی عبدالقوی کا کہنا تھا کہ ’’ہر وہ محترمہ جو کسی کی منکوحہ (کسی کے نکاح میں ) نہ ہوں یا محرم ہوں اُن کے علاوہ ہر خاتون سے جو بھی معاہدہ ہوگا اُسے نکاح کی حیثیت حاصل ہوگی‘‘۔