3 نوجوان حب ندی، بچی گھر کی ٹینک میں ڈوب کر جاں بحق

کراچی : کراچی کے تین نوجوان حب ندی جبکہ بچی گھر کی ٹینک میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئی۔ ایدھی بحری خدمات کی ٹیم نے حب چوکی پل ندی میں ڈوبنے والے تین نوجوانوں کی لاشیں نکال کر حب سول اسپتال منتقل کر دی
جن کی شناخت ندیم ولد معراج (15 سالہ)،واجد ولد مہناج الدین( 20 سالہ) اور سعد اللہ ولد شیر علی( 14 سالہ) کے ناموں سے ہوئی
منگھوپیر نیا ناظم آباد کچی آبادی کے قریب گھر میں پانی کے ٹینک میں ڈوب کر ایک بچی جاں بحق ہوگئی جس کی لاش عباسی اسپتال منتقل کی گئی ۔
جاں بحق ہونے والی بچی کی شناخت 6 سالہ حنا دختر عالم شیر کے نام سے ہوئی ۔


نوٹ: آپ اپنی خبریں، پریس ریلیز ہمیں ای میل zaraye.news@gmail.com پر ارسال کرسکتے ہیں، علاوہ ازیں آپ ہمیں اپنی تحاریر / آرٹیکل اور بلاگز / تحاریر / کہانیاں اور مختصر کہانیاں بھی ای میل کرسکتے ہیں۔ آپ کی بھیجی گئی ای میل کو جگہ دی جائے گی۔