Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
خیر پور میں‌ بچے سے زیادتی کے ملزم کی رہائی پر سندھ حکومت کا بڑا اعلان | زرائع نیوز

خیر پور میں‌ بچے سے زیادتی کے ملزم کی رہائی پر سندھ حکومت کا بڑا اعلان

سندھ حکومت نے خیرپور میں بچے سےجنسی زیادتی میں ملوث ملزم کی رہائی کیخلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سندھ حکومت کے ترجمان اور مشیر قانون مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ پراسیکیوٹر جنرل کو سندھ حکومت نے ملزم سارنگ شر کی رہائی کے خلاف اپیل دائر کرنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملزم کی بچے کے ساتھ بدفعلی کی ویڈیو موجود ہونے کے باوجود عدالت نے ٹیچر کی رہائی کا فیصلہ کیا، عدالت کا تحریری حکم موصول ہوتے ہی نظر ثانی اپیل دائر کی جائے گی۔

واضح رہے کہ ملزم سارنگ کی طالب علم کے ساتھ بدفعلی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس کے بعد سول سوسائٹی سمیت ملک بھر میں احتجاج کیا گیا تھا جس پر ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

اب ملزم کی رہائی پر بھی سوشل میڈیا پر صارفین نے شدید احتجاج کیا اور عدالتی سسٹم کے ناقص معیار اور فیصلے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا۔