Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
سفاری پارک میں ہتھنی مدھوبالا کا انکلوژرکا ڈیزائن تیار | زرائع نیوز

سفاری پارک میں ہتھنی مدھوبالا کا انکلوژرکا ڈیزائن تیار

کراچی : سفاری پارک میں مدھو بالا ہتھنی کا انکلوژرتعمیر کرنے کیلئے ڈیزائن تیارکرلیا گیا،مدھو بالا ہتھنی کو کراچی چڑیا گھرسے سفاری پارک منتقل کیا جارہا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ مدھو بالا کا انکلوژرسفاری پارک میں سونیا اورملکہ کے انکلوژرزکے سامنے تعمیر کیا جائیگا،سفاری پارک میں ہتھنیوں کی سینکچری کیلئے 17.25 ایکڑ رقبہ وقف کیا گیا ہے جبکہ ملکہ، سونیا اورمدھو بالا کیلئے 5.50 ایکڑ رقبہ مختص ہے،ہتھنیوں کی سینکچری میں 3.25 ایکڑرقبے پر ایلیفینٹ پلے ایریا بنایا جائیگا اور8.5 ایکڑ رقبے پرپانی اوردرخت لگائے جائیں گے،پلے ایریا کیساتھ پانی کے حوض کیلئے ہنگامی بنیادوں پراقدامات کیے جا رہے ہیں۔

مدھو بالا کیلئے 25 فٹ اونچا اور38 فٹ لمبا اورچوڑا انکلوژر تعمیر کیا جائیگا،جو لوہے اور فائبرسے تیارہوگا،ڈائریکٹر چڑیا گھر و سفاری پارک کنورایوب کو 45 روزمیں مدھو بالا کا گھر تعمیر کرنے کا حکم دیدیا گیا ہے، جبکہ مدھو بالا کو کراچی چڑیا گھرسے جون کے وسط تک منتقل کیا جائے گا۔