Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
ملیر منزل پمپ سرکاری گودام میں 2 لاکھ گندم کی بوریاں خراب ہونے کی اطلاع |

ملیر منزل پمپ سرکاری گودام میں 2 لاکھ گندم کی بوریاں خراب ہونے کی اطلاع

کراچی: ملیر منزل پمپ سرکاری گودام میں 2 لاکھ گندم کی بوریاں خراب ہونے کی اطلاع ملی ہے ۔

ذرائع کے مطابق ملیر منزل پمپ کی عمارت میں لاکھوں کی تعداد میں گندم کی بوریاں رکھی ہوئی تھیں جوکہ گزشتہ سال ہونے والی بارشوں کی وجہ سے خراب ہوگئیں۔

بتایا جارہا ہے کہ بارشوں کے دنوں میں گندم کی بوریاں کھلے عام رکھی گئیں، اس طرح بارش کا پانی اور مسلسل دھوپ پڑنے کی وجہ سے یہ گندم خراب ہوگئی۔

بھی کہنا ہے کہ یہ گندم اتنی خراب ہوچکی ہے کہ اِسے جانور بھی نہیں کھاسکتے جبکہ اس میں 3 لاکھ سے زائد خراب بوریاں زبردستی فلور ملزمالکان کو دی گئی تھیں۔

ملیر منزل پمپ سرکاری گودام میں گندم کی حفاظت کیلئے عملہ بھی تعینات ہے اور یہاں پر گندم کی حفاظت کیلئے لاکھوں روپیہ بھی خرچ کیا جاتا ہے۔

تاہم، اس کے باوجود بھی ٹھیک طرح سے گندم کی حفاظت نہیں کی گئی، جس کی وجہ سے آئندہ آنے والے دنوں میں شہرِقائد کے لوگوں کو آٹے کے حصول میں مشکل ہوگی اور انھیں مہنگے داموں آٹا خریدنا پڑے گا