سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے آڈیو میں اپنے بیٹے کی آواز کی تصدیق کرتے ہوئے اسے جاری کرنے والوں کو بدترین منافق قرار دے دیا۔
سابق چیف جسٹس نے کہا کہ آڈیو میں میرے بیٹے نجم ثاقب کی آواز ہے مگر بات چیت کو توڑ مروڑ اور ایڈٰٹ کر کے پیش کیا گیا تاکہ غلط تاثر پھیلایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ابوزر کو ٹکٹ دینے کی سفارش میں نے ہی کی تھی کیا اس سے کوئی نقصان ہوا؟ میں پرائیوٹ اور تیسرا آدمی ہونے کی حیثیت سے کسی کی بھی سفارش کرتا ہوں۔
ثاقب ناسور کا بیٹا پی ٹی آئی کے ٹکٹ بیچتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔یہ ضمیر فروش ججز اب بری طرح بے نقاب ہو چکے ہیں، نہ ان کی کوئی عزت رہی نہ ان کے فیصلوں کی #PTISaqibNisarNexusExposed pic.twitter.com/rGhZJ1Yef2
— Hina Parvez Butt (@hinaparvezbutt) April 29, 2023
ثاقب نثار نے ٹکٹ دلوانے کے عوض کسی بھی قسم کی رقم لینے سے صاف انکار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اور بیٹے نے کوئی ایک پائی بھی نہیں لی، پیسے لینے والوں پر اللہ کی لعنت ہو۔