سکھر : ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے گولی لگنے سے 22 سالہ نوجوان جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔پولیس کے مطابق واقعہ ایئرپورٹ تھانے کی حدود میں بچل شاہ کے علاقے میں پیش آیا۔
نوجوان کے والد نے پولیس کو بیان دیا کہ بیٹا پستول ہاتھ میں لیے ویڈیو بنا رہا تھا کہ اچانک گولی چل گئی۔ترجمان پولیس نے کہا کہ لاش کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔
