Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
امریکی خلاباز والٹر کننگھم انتقال کرگئے | زرائع نیوز

امریکی خلاباز والٹر کننگھم انتقال کرگئے

واشنگٹن:والٹر کننگھم جس نے اپالو 7 میں خلاباز کے طور پر خلا میں قدم رکھا وہ 90 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ناسا کے ایڈمنسٹریٹر بل نیلسن نے ایک بیان میں کہا کہ والٹر کننگھم ایک فائٹر پائلٹ، ماہر طبیعیات اور ایک کاروباری شخصیت تھے لیکن سب سے بڑھ کر وہ ایک ایکسپلورر تھے۔ ناسا کے عہدیداران نے ان کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے انہیں امریکی ہیرو قرار دیا۔

والٹر کننگھم اپالو پروگرام 7 کا حصہ تھے جنہوں نے 1968 میں خلا میں 11 دن کا کامیاب مشن کیا اور انہیں خلا سے ٹی وی پر براہ راست نشریات پر ایمی ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔

والٹر کننگھم نے ایک سال سے بھی کم عرصے میں اپالو 11 کے چاند پر اترنے کی راہ ہموار کی ۔فیملی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ ہسپتال میں طبعی موت مرے ہیں۔