Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ایم کیو ایم کے ایڈمنسٹریٹرز فارغ، 100 سے زائد افسران کو بھی کام سے روک دیا گیا | زرائع نیوز

ایم کیو ایم کے ایڈمنسٹریٹرز فارغ، 100 سے زائد افسران کو بھی کام سے روک دیا گیا

سندھ حکومت نے کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کے دوسری مرحلے کے معاملہ پر ایکشن لیتے ہوئے ایم کیو ایم سفارش پر تعینات کئے گئے تین ایڈمنسٹریٹرز کو عہدوں سے ہٹا کر 100 سے زائد افسراں کو کام کرنے سے بھی روک دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن کی ہدایت پر ایم کیو ایم کے تجویز کردہ کراچی شرقی، کورنگی کے ایڈمنسٹریٹرز کو بلدیاتی الیکشن تک عہدے ہٹا دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کےاحکامات پر ڈی ایم سی شرقی کے ایڈمنسٹریٹر محمد شکیل احمد ڈی ایم سی کورنگی تعینات ایڈمنسٹریٹر محمد شریف اور ایڈمنسٹریٹر حیدرآباد محمد فاروق ک تعیناتی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا گیا ہے۔

تینوں ایڈمنسٹریٹر ایم کیو ایم کی سفارش پر لگانے گئے تھے قوانین کے مطابق بلدیاتی الیکشن شیڈول اعلان کے بعد نئے افسران نہیں لگائے جاسکتے سندھ حکومت نے 100 سے زائد بلدیاتی افسران کام کرنے سے روک دیا ہے۔

کے ایم سی 18 گریڈ کے ڈاریکٹر جواد شاہ تاحکم کام سے روک دیا گیا عباسی شہید اسپتال کی ڈاریکٹر ایڈمنسٹریشن صائمہ عمران کا آرڈر بھی منسوخ کر دیا گیا مقصود ملاح ، ظفر خالد ، ذوالفقار وگن، کے آرڈرز بلدیاتی انتخابات تک معطل کر دیئے گے گریڈ 18 کے عزیز الرحمان تنیو ڈاریکٹر کنٹریکٹ مینجمینٹ ضلعہ قمبر کا بھی نوٹیفکیشن معطل کر دیا گیا ۔

علاوہ ازیں 19 گریڈ کے ڈاریکٹر کانٹریکٹ اینڈ مینجمینٹ علی شیر جعفری ضلع کاؤنسل ایڈمنسٹریٹر دادو عبدالکریم سومرو ٹاؤن کمیٹی نیو سعیدآباد ایڈمنسٹریٹر شکیل وسطرو کا نوٹیفکیشن بھی معطل کر دیا گیا سینیئر ڈاریکٹر کچی آبادی رفیق شاھانی ، کے ایم سی کے آفاق مراز ٹی اے اور رخسانہ اختر کا بھی نوٹیفکیشن معطل کر دیا گیا محکمہ ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن کے ای ٹی او مدد علی کھوکھر سمیت 18 افسراں کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا گیا ہے