Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
جامعہ کراچی،131 طلباوطالبات کو ایم فل،پی ایچ ڈی ،ایم ایس کی ڈگریاں تفویض | زرائع نیوز

جامعہ کراچی،131 طلباوطالبات کو ایم فل،پی ایچ ڈی ،ایم ایس کی ڈگریاں تفویض

کراچی: جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرخالد محمودعراقی کی زیر صدارت منعقدہ ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈریسرچ بورڈ (اے ایس آربی)کے حالیہ اجلاس میں 131 طلباوطالبات کو ایم فل،پی ایچ ڈی اورایم ایس کی ڈگریاں تفویض کی گئیں۔

رجسٹرار جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر عبدالوحید کے مطابق جامعہ کراچی کے مختلف شعبہ جات کے96 طلباوطالبات کو ایم فل جبکہ29 طلباوطالبات کو پی ایچ ڈی اور06 طلباوطالبات کو ایم ایس کورس ورک(30 کریڈٹ آرز) مکمل کرنے پر ایم ایس کی ڈگریاں تفویض کی گئیں۔