سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بلاگنگ کے ذریعے متروکا سندھ اور کوٹہ سسٹم کے خلاف کام کرنے والے ندیم رضوی کون ہیں اور وہ یہاں تک کیسے پہنچے۔
دبئی میں بیٹھ کر کام متروکا سندھ کی مہم چلانے والے ندیم رضوی کے بارے میں ذرائع نیوز نے اہم معلومات حاصل کیں، ان تمام معلومات کے حوالے سے دیگر ذرائع سے بھی تصدیق کی۔
ندیم رضوی 92 کے بعد ایم کیو ایم کو توڑ کر بنائی جانے والی جماعت مہاجر قومی موومنٹ (حقیقی) میں کام کرچکے اور وہ شاہ فیصل کے سرگرم کارکنان پھر ذمہ داران میں سے ایک تھے۔
حامد پیا و دیگر حقیقی کے بدنامِ زمانہ کارکنان کے ساتھ کام کرنے والے ندیم رضوی 90 کی دہائی میں ہی بیرونِ ملک چلے گئے تھے جس کے بعد انہوں نے سیاست سے کنارہ کشی اختیار کی اور اپنے کام پر مکمل توجہ دی تاہم جب سے دبئی ایم کیو ایم کو توڑنے کا مرکز بنا اور وہاں پر ایم انور، ندیم نصرت، مصطفیٰ کمال، آفاق احمد، عشرت العباد جیسے لوگ جمع ہونا شروع ہوئے تو وہ دوبارہ متحرک ہوئے۔
لہجہ تلخ و شیریں حالات و مزاج کے مطابق بدلے تو فطرت ہے مگر گفتار میں بھی حالات و واقعات کے مطابق سچ و جھوٹ کی آمیزش ہو تو منافقت ہوتی ہے
— Love Karachi (@MatrukaSindh) May 23, 2019
حقیقی کے چیئرمین آفاق احمد نے جولائی میں ہونے والے عام انتخابات میں جنوبی سندھ صوبہ اور متروکا املاک کے حوالے سے مہم کا آغاز کیا جس کے بعد سے ندیم رضوی بہت زیادہ متحرک ہوئے اور بانی ایم کیو ایم سے علیحدگی اختیار کرنے والے گروہوں نے انہیں ٹویٹر اور فیس بک پر سپورٹ کیا اور ویڈیوز وغیرہ شیئر کرنا شروع کیں۔
ندیم رضوی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر متحرک ہیں اور وہ اپنے بیشتر ٹوئٹس میں بانی ایم کیو ایم پر تنقید کرتے نظر آتے ہیں، ذرائع کو ملنے والی اطلاع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت نے بھی ندیم رضوی سے رابطہ کرنے شمولیت کی دعوت دینے کی کوشش کی تھی۔
توڑ دو غلامی کی یہ زنجیر #متروکہ_سندھ کے نظرئے کو ہتھیار بنا کر اس دیوار کو گِرا دو۔#MatrukaSindh #SouthernSindhProvince pic.twitter.com/3TaDBa7ajw
— American Urdu TV (@AmericanUrduTV) May 23, 2019
یاد رہے کہ ندیم نصرت بھی فری کراچی مہم کے نام سے ایک مہم لے کر آئے تھے جو ناکام ہوئی جبکہ ماضی میں بیرونِ ملک میں بیٹھ کر اس طرح کی مہم چلانے والے کچھ عرصے بعد تھک کر اپنے کاموں پر لگ گئے یہی نہیں بلکہ کراچی میں موجود مہاجر قیادت کا دعویٰ کرنے والی جماعتیں بھی مہاجر صوبے کے نام پر سیاست اور ووٹ لے کر مصالحت کے تحت خاموشی اختیار کرلیتی ہیں۔
