کراچی: سابق وزیرداخلہ ذوالفقار مرزا سمیت 24 افراد جو 8سال بعد بری کردیا گیا۔
کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے درخشاں تھانے پرحملے کے کیس میں سابق وزیرداخلہ سندھ ذوالفقارمرزا اور دیگر کو بری کردیا۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پراسکیوشن 8 سال میں گواہ پیش نہیں کرسکا۔
پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف 2015ء میں درخشاں تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا،جس میں ذوالفقار مرزا سمیت 24 ملزمان کو نامزد کیا گیا تھا۔پولیس کے مطابق ملزمان پر جلاؤ گھیراؤ اور تھانے پر حملے کا الزام تھا۔
