Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
عمران خان عمرہ ادائیگی: فی گھنٹہ خرچہ 8 لاکھ روپے، سفری اخراجات پر کتنے لگے؟ | زرائع نیوز

عمران خان عمرہ ادائیگی: فی گھنٹہ خرچہ 8 لاکھ روپے، سفری اخراجات پر کتنے لگے؟

اسلام آباد: معروف صحافی و تجزیہ نگار عارف نظامی نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان عمرہ کی ادائیگی نجی طیارہ کرائے پر حاصل کیا جس کا فی گھنٹے کرایہ 7 سے 8 لاکھ روپے ہے۔

عارف نظامی نے ٹی وی ٹاک شو میں دعویٰ کیا کہ عمران خان نے علیم خان کو طیارہ کرائے پر لینے کی ہدایت کی کیونکہ وہ تحریک انصاف کے چیئرمین کی اے ٹی ایم مشین ہیں۔

سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ علیم خان نے فی گھنٹہ 7 لاکھ روپے جہاز کرائے پر سعودی کمپنی دو ماہ کے لیے حاصل کیا، عمرہ ادائیگی پر صرف سفر کی مد میں اربوں روپے خرچ ہوئے۔

دوسری جانب جیو نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان نے عمرہ ادائیگی کے لیے سعودی عرب نجی کمپنی کا طیارہ چارٹر کر کے گئے ہیں جس کا فی گھنٹہ سفر کا کرایہ 8 لاکھ روپے ہے۔

عمران خان نجی کمپنی ’پرینسلے جیٹ ‘کا چیلنجر604 طیارہ چارٹر کر کے سعودی عرب عمرہ کی ادائیگی کیلئے گئے جس کے فی گھنٹہ سفر کا کرایہ 8 لاکھ روپے ہے اور اس میں دس نشستیں ہوتی ہیں۔

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے فضائی سفر کا آغاز اسلام آباد سے ہوا ، طیارہ پہلے اسلا م آباد سے لاہور گیا جہاں ان کے اہل خانہ کو لے کر واپس اسلام آباد اور پھر وہاں سے عمران خان مدینہ کیلئے روانہ ہوئے۔

عمران خان بدھ کو عمرہ کی ادائیگی کیلئے مدینہ سے جدہ جائیں گے اور اسی روز اسلام آباد واپس آئیں گے، اس پورے دورے میں مجموعی طور پر فضائی سفر 13 گھنٹوں پر مشتمل ہو گا اور اس کا خرچہ ایک کروڑ سے زائد ہو گا۔


خبر کو عام عوام تک پہنچانے میں ہمارا ساتھ دیں، صارفین کے کمنٹس سے ادارے کا کوئی تعلق نہیں ہے۔