Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
بیگم کا ٹوئٹ، لالا کو شرم آگئی | زرائع نیوز

بیگم کا ٹوئٹ، لالا کو شرم آگئی

پاکستان سپر لیگ میں بہترین کارکردگی پرشاہد آفریدی اور ان کی اہلیہ نادیہ شاہد کے درمیان دلچسپ ٹوئٹ کا تبادلہ ہوا جو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔

پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف شاہد آفریدی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 23 گیندوں پر 45 رنز بنائے جس کی وجہ سے پشاور زلمی کامیابی سے ہمکنار تو دوسری جانب بوم بوم کے مداح بھی بہت محظوظ ہوئے۔

شاہد آفریدی کی اہلیہ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے جیت کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ الحمداللہ مجھے اپنے خوبصورت شوہر پر فخر ہے جب کہ آفریدی نے بھی اہلیہ کی ٹوئٹ کے جواب میں دلچسپ ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے آپ پر بھی فخر ہے اور میں نے ہمیشہ 2 اننگز کھیلی ہیں جس میں ایک مداحوں کی خوشی کے لیے اور دوسری آپ کی خوشی کے لیے۔

دونوں میاں بیوی کے درمیان دلچسپ مکالمہ تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے اور مداحوں کی جانب سے دونوں کی کیمسٹری کو خوب سراہا جارہا ہے۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز