ریحام خان سیاسی میدان میں انٹری کیلیے تیار؟ ایم کیو ایم میں شمولیت متوقع

معروف سابق خاتون صحافی ریحام خان کی ایم کیو ایم پاکستان میں شمولیت کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

ذرائع کو موصول ہونے والی اطلاع کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کے علاقے ہیوسٹن میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی ریحام خان کی اہم ملاقات ہوئی جس میں کراچی اور سندھ کے شہری علاقوں کی سیاست پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس ملاقات میں ریحام خان نے سیاسی میدان میں دوبارہ انٹری دینے کا فیصلہ کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ جون کے پہلے ہفتے کراچی آکر ایم کیو ایم کے عارضی مرکز بہادر آباد جائیں گی اور پھر کنونیئر متحدہ خالد مقبول صدیقی سے ملاقات کے بعد شمولیت کا اعلان کریں گے۔

فوٹو بشکریہ انیس فاروقی

دوسری جانب ریحام خان نے خبروں پر تردید یا تصدیق کرنے سے انکار کرتے ہوئے بس اتنا کہا ہے کہ سب کو جون میں ہی معلوم ہوگا۔

اپنی گفتگو میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ سندھ کے شہری علاقوں کی محرومیاں دور کرنے کا وقت آگیا ہے ، ایک بڑی تعداد وہاں مقیم متوسط طبقے کے پنجابی، مہاجر، سندھی، بلوچ اور پشتون لوگ شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: