خیبر بینک کا معاملہ، پی ٹی آئی رکن اسمبلی کا عمران خان اور سراج الحق کو مناظرے کا چیلنج

پشاور: تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر ضیاء اللہ آفریدی نے عمران خان اور سراج الحق کو مناظرے کا چیلنج دیدیا۔

عمران خان اور سراج الحق بینک آف خیبر کے معاملے میں عوام سے جھوٹ بول رہے ہیں۔۔ بینک آف خیبر کے ایم ڈی کی غیرقانونی تقرری پر سراج الحق کیوں خاموش ہیں۔۔ بینک اْف خیبر کے ایم ڈی کی تقرری کے معاملے میں سراج الحق پر بھی باسٹھ تریسٹھ عائد ہو سکتی ہے۔

عمران خان اور سراج الحق احتساب کی باتیں کرتے ہیں اپنے صوبے میں احتساب کیوں شروع نہیں کرتے۔۔ سراج الحق اپنے غریب صوبے کے امیر بینک کو ڈبو رہے ہیں۔۔ موجودہ ایم ڈی نے عمران خان کے دست راست راشد خان کے ساتھ مل کر کروڑوں کے شیئرز بیچے۔

غریب صوبے کے غریب عوام کے اربوں روپے ڈبونے کی سازش ہو رہی ہے۔ ارادہ ہے عمران خان اور سراج الحق کے احتساب کے دعوؤں کیخلاف احتساب کمیشن کے سامنے دھرنا دونگا۔۔ پرویز خٹک کئی محکموں میں کرپشن میں ملوث ہیں۔۔

قوم سے اپیل ہے کہ عمران اور سراج اپنے ملزمان کو احتساب کیلئے پیش کریں۔۔ تحریک انصاف اور جماعت اسلامی ایک دوسرے کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں: